افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 600سے زائد ہو گئی

ہفتہ 2 اگست 2014 19:34

عابدجان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوزگئی ہے۔ جبکہ وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے دس کروڑ ڈالر فنڈز کا مطالبہ کردیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئیوری کوسٹ میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد سے تشویش پائی جاتی ہے۔ آئیوری کوسٹ کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وائرس پر قابو پانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس پڑوسی ملک لائبیریا سے منتقل ہوا۔دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائرس بڑی تیزی سے افریقی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ اس سے ہنگامی طور پر نمٹنے کے لیے دس کروڑ ڈالر فنڈز کی فوری ضرورت ہے۔رقم کے ذریعے ایمرجنسی اسٹاف، ڈاکٹرز نرسز اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔