پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ، چارسدہ میں ایک سالہ،باڑہ میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہفتہ 2 اگست 2014 19:34

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء ) ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں، چارسدہ کی ایک سالہ جبکہ تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیو مانیٹرنگ سیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ کی ایک سالہ سلمیٰ اور تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی حفصہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچیوں کے والدین نے پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 104 ہو گئی، فاٹا میں اب تک پولیو کے 76، خیبر پختون خوا 18 ، سندھ 9 اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :