چنیوٹ،غیرت کے نام پر مختلف مقامات پر بھائیوں نے دو ”حوا کی بیٹیوں“ کو ابدی نیند سلا دیا

ہفتہ 2 اگست 2014 19:39

چنیوٹ،غیرت کے نام پر مختلف مقامات پر بھائیوں نے دو ”حوا کی بیٹیوں“ ..

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) غیرت کے نام پر مختلف مقامات پر بھائیوں نے دو ”حوا کی بیٹیوں“ کو ابدی نیند سلا دیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ احمد آباد میں ملزم صفدر نے بد چلنی کے شبہ پر اپنی جواں سالہ بہن بشریٰ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھا ٹ اتار دیا جبکہ دوسرا واقعہ کانڈیوال میں ہوا جہاں ملزم امن نے اپنی بہن مدیحہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چک نمبر 207گلوتراں والہ میں کزن نے شادی سے انکار کرنے پر افشاں بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکایا دیا جس پر افشاں بی بی نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔