ایبولا وائرس سے متاثرہ امریکی ڈاکٹر کی وطن واپسی

اتوار 3 اگست 2014 13:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء)مغربی افریقہ میں کام کرنے والے اور وہاں ابیولا وائرس سے متاثر ہوجانے والے ایک امریکی ڈاکٹر اپنے ایک ساتھی سمیت وطن واپس پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی ابیولا وائرس امریکی سرزمین تک پہنچ گیا ہے۔ متاثرہ امریکی ڈاکٹر اور ان کا ایک ساتھی لائبیریا کے ایک ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں وہ اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا علاج اٹلانٹا کے ایموری یونیورسٹی ہسپتال میں کیا جائے گا۔ اس ہسپتال میں خصوصی طور پر وبائی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ رواں برس کے آغاز سے اب تک مغربی افریقی ملکوں میں پھیلے ہوئے ابیولا وائرس سے 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وبا کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ابھی تک ایبولا وائرس کے خلاف کوئی بھی موثر دوائی تیار نہیں کی جا سکی ہے۔