پاکستانی فضاؤں میں صحت کو نقصان پہنچانے والے مواد کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی سفارشات سے چار گنا زیادہ ہے،رپورٹ

اتوار 3 اگست 2014 15:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) پاکستان کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اوراس آلودگی کے شہریوں کی صحت اور غریب افراد کی ترقی پر مضر اثرات مرتب کررہے ہیں‘ صنعتیں لگنے‘ لوگوں کا شہروں کی جانب رخ کرنے اور گاڑیوں کی ملکیت کے رحجان نے پاکستان میں ہوا کے معیار کو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مزید بدترین کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 35 فیصد لوگ ہوائی آلودگی کا شکار ہیں۔ پاکستانی فضاؤں میں صحت کو نقصان پہنچانے والے مواد کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی سفارشات سے چار گنا زیادہ ہے۔ مختصر مدتی منصوبے کے تحت موبائل سروسز کے ذریعے اموات کا سبب بننے والی آلودگی کی شرح میں کمی لانا ہوگی۔ پاکستان میں گذشتہ بیس سال کے دوران گاڑیوں کی تعداد بیس لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :