تندرست وصحت مند جسم کیلئے کھیل لازمی ہے‘ راجہ حفیظ خان

پیر 4 اگست 2014 12:31

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) مسلم لیگ باغ کے مرکزی رہنماء راجہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ تندرست وصحت مند جسم کیلئے کھیل لازمی ہے‘ اسلاف کی خدمات کو زندہ رکھنے والے ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں -ان خیالات کا اظہار انہوس نے غنی آباد میں والی بال ٹورنامنٹ کی پروقار فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-شہداء غنی آباد کے نام سے منسوب والی بال ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ باغ کے مرکزی رہنماء راجہ حفیظ خان نے انتظامیہ ٹورنامنٹ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جسم کو تندرست اور صحت مندرکھنے کیلئے کھیل لازمی ہے-شہداء اور ان کے اسلاف کی خدمات کو زندہ رکھنے والے ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت کیخلاف تحریک شروع کئے ہوئے ہے- تقریب سے راجہ افتخار احمد‘ راجہ نثار شائق نے بھی خطاب کیا-فائنل میچ چمیاٹی کلب نے جیت کر بیس ہزار کے ساتھ ونر کپ حاصل کیا-

متعلقہ عنوان :