لاہور، ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کا انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ساندہ روڈ کا دَورہ

پیر 4 اگست 2014 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ساندہ روڈ کا دَورہ کیا اور وہاں پر ڈینگی سرویلینس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :