موجودہ حکومت تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میراظہارحسین کھوسہ

پیر 4 اگست 2014 22:26

صحبت پور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) صوبائی وزیربرائے خوراک وترقی نسواں میراظہارحسین خان کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ اورصحت مند بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک کروڑکی لاگت سے گورنمنٹ ہائی سکول صحبت پور میں 8کمروں اور ایک امتحانی ہال کا افتتاح کرنے کے بعد منعقد ہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیم اور صحت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے تاکہ عوام کو تعلیم اورصحت کے شعبے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول صحبت پور قدیمی اور تاریخی اسکول ہے، اس ادارے سے فارغ ہونیو الے کئی افسران اس وقت سیکرٹری ،انجینئر ز،ڈاکٹرز ، پروفیسر اور دیگر محکموں میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، میری خوش قسمتی ہے کہ اس ادارے کی بلڈنگ کا افتتاح کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم یافتہ اقوام ہی ہمیشہ کی منازل طے کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ہے ضلع صحبت پورکی پسماندگی کا خاتمہ چاہتے ہیں ہم نے بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہے، عوام مسائل اجاگر کریں تمام شہریوں کے سیاسی معاشی اور ثقافتی حقوق برابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :