لاہور‘سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کرنے کا فیصلہ

منگل 5 اگست 2014 13:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز اور دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا جائے، انہوں نے تینوں ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی ڈویژنز میں واقع سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کاکام مکمل کرواتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ دفتر ارسال کریں۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈینگی سپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وارڈنز کی صحت اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات سے سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میںآ نیوالے شہریوں کو بھی استفادہ ہو گاجبکہ صحت مند ٹریفک اہلکار ہی چاق و چوبند رہتے ہوئے پوری محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ٹریفک پولیس لائنز میں جبکہ ایس پی سٹی اور ایس پی صدر کو اپنی اپنی ڈویژنز میں قائم سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور ٹریفک سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کروانے کی ہدایت کی اور سپرے کا کام مکمل کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر میں رکھے کولرز ، گملوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور پانی کی نکاسی کے لیے ازخود اقدامات کریں۔ سڑکوں کے ارد گرد کہیں بارشی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں ضلعی گورنمنٹ کو اطلاع دیں تاکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :