یونانی ادویہ سازی پر اگر عجلت میں قانون نافذ کیا گیا تو ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا‘انجمن فروغ طب

منگل 5 اگست 2014 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) یونانی ادویہ سازی پر اگر عجلت میں قانون نافذ کیا گیا تو ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔انجمن فروغ طب یونانی پاکستان کے چیئرمین حکیم عبدالوحید سلیمانی، صدر حکیم عروہ وحید سلیمانی، جنر ل سیکرٹری حکیم عمار وحیداور انفارمیشن سیکرٹری حکیم محمد افضل میونے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی گورنمنٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجا ب گورنمنٹ نے یونانی ادویہ سازی پر اگر عجلت میں قانون نافذ کیاتو ملک کوچھ ماہ کے اندر اربوں روپے کا نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجے میں یونانی ادویات بنانے والی نوے فیصد کمپنیاں بند ہو جائیں گی جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ ملک کے سترہ کروڑ عوام جو پہلے یونانی ادویات کی صورت میں سستی ادویا ت استعمال کرتے تھے۔ قانون سخت ہونے کی وجہ سے یہ ادویات ڈیڑھ گنا زیادہ مہنگی ہو جائیں گی اور غریب لوگوں تک سستے طریقہ علاج کی فراہمی نا ممکن ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :