حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث کسان طبقہ محرومیوں کاشکار ہے،کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کوختم کیاجائے ‘ جماعت اسلامی پنجاب
بدھ 6 اگست 2014 14:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمدجنجوعہ نے کہا ہے کہ کسانوں پرمالیہ،آبیانہ،محصول ٹیکس،ٹال ٹیکس،یونین ٹیکس،ویلتھ ٹیکس اور زرعی ٹیکس لگاکر حکمرانوں نے اس شعبہ کی عملاً تباہی کردی ہے،ایوب خان کے دور سے لے کر آج تک آبیانہ میں700فیصد تک اضافہ کیاجاچکاہے،تمام حکومتوں نے کسانوں کے مسائل میں کمی لانے کی بجائے ان میں اضافہ کیا،حالیہ توانائی بحران اور بھارتی آبی جارحیت نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے،کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کوختم کیاجائے تاکہ کسانوں کوکچھ ریلیف میسر ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کوملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت وطن عزیز کی 75فیصد آبادی کاتعلق اس شعبہ سے وابستہ ہے اور 47فیصد مزدور طبقے کاانحصار بھی اسی پر ہے۔حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث کسان طبقہ محرومیوں کا شکار ہے کوئی ان کاپرسان حال نہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نوازشریف حکومت دیگر شعبہ جات کی طرح اس شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دے۔
جماعت اسلامی کے رہنما ؤں نے مزیدکہاکہ بھارت پاکستان کے حصے کے دریاؤں پر تیزی سے ڈیم تعمیر کر رہاہے تاکہ وہ ہمارے حصے کاپانی بھی اپنے کھیتوں کی طرف موڑ سکے۔ایک اندازے کے مطابق وہ اب تک74ڈیم تعمیر کرچکاہے۔بھارت کے کسان ”انڈین گورنمنٹ“سے کئی قسم کی مراعات حاصل کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ فی ایکڑ پیداوار ہم سے کہیں زیادہ حاصل کررہے ہیں۔بدقسمتی سے پاکستان کے حکمرانوں نے ہردور میں کسانوں اور زراعت سے وابستہ افراد کوریلیف دینے کی بجائے ان کا استحصال کیا ہے۔کالاباغ ڈیم نہ صرف شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے بلکہ پاکستان کی بقاء کے لئے بھی ناگزیر ہے۔حکومت اتفاق رائے سے کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.