بریسٹ فیڈنگ کے ذریعے بچوں کی شرح اموات کو کم کیا جاسکتا ہے ‘ناصر حسین شاہ

بدھ 6 اگست 2014 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور انفینٹ فیڈنگ بورڈ سندھ کے رکن سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ماں اور بچوں کے صحت کے حوالے سے مختلف بل جو کہ زیر التواء ہیں انہیں پاس اور ان پر عمل درآمد کرانے کے لئے اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال پیدا ئش سے پانچ سال کی عمر تک کے 4لاکھ سے زائد بچے مختلف امراض کا شکار ہوکر اس دنیا فانی سے رخصت ہوجاتے ہیں اگر ان بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جائے تو اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے اور اس سے بچے صحت مند و توانا رہ رہ سکتے ہیں اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کو اپنا دودھ پلائیں تاکہ بچے صحت مند رہیں اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیودی چلڈرن اور ہیلتھ ایجوکیشن لیٹریسی پروگرام(ہیلپ) کے تحت بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی صورت تھیبو ،اقبال ڈیتھو ،ڈاکٹر اقبال میمن ،ڈاکٹر ڈی ایس اکرام ڈاکٹر عمارہ ،ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر شہزاد علی نے بھی خطاب کیامقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکم اگست تا 7اگست تک ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماں کا بچوں کو اپنا دودھ پلانے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور انہیں آگاہی فراہم کرنا ہے مقررین نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال 4لاکھ 35ہزار سے زائد بچے ڈائریا،گیسٹرو،نمونیہ ،ٹی بی اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوکر ہلاک ہورہے ہیں اگر ان کی بہتر نگہداشت کے ساتھ اگر بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جائے تو یقینا بچوں کی شرح اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے مقررین نے فیڈر کے ذریعے بچوں کو دودھ پلانے سے گریز کرنے کا مشور ہ دیا سیمینار سے ساؤتھ سٹی اسپتال کی ڈاکٹر سبین عادل نے کہاکہ ماں کا دودھ بچوں کے لئے بہترین غذا ہے یہ ماں اور بچوں دونوں کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے انہوں نے کہاکہ پیدائش کے بعد فوراً بچے کو ماں کا دودھ پلانا شروع کیا جائے اور پیدائش سے چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ غذا کے طور پر بچے کو پلایا جائے اور اسے کے بعد ماں کے دودھ کے ساتھ بچوں کو ہلکی غذا بھی کھلایا جائے انہوں نے کہاکہ بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے ماؤں کو آگاہی فراہم کی جانے کی ضرورت ہے اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ڈیتھو نے کہاکہ ڈبے کا دودھ ماں کے دودھ کا نعمل بدل نہیں ہوسکتاانہوں نے کہاکہ ماں کے دودھ کے تحفظ کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :