ڈیرہ اسما عیل خان ،محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں نئے ڈرگ لائسنس کے اجراء پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی

بدھ 6 اگست 2014 19:01

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء)محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں نئے ڈرگ لائسنس کے اجراء پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی۔اس بات کافیصلہ محکمہ صحت کے افسران کے ایک اجلاس زیرصدارت سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ ڈاکٹرآفتاب احمددرانی منعقدہوااجلاس میں ضلع بھرکے ڈرگ انسپکٹرزکوہدایت کی گئی کہ وہ صوبہ بھر میں بغیرڈرگ لائنسس کے کاروبارکرنیوالوں کی دکانیں فوراًسیل کردیں۔

(جاری ہے)

اورمیڈیکل سٹور ڈرگ ایکٹ1976 کے تحت ادویات کودھوپ نمی گردسے بچانے ہوا اورجگہ اور25ڈگری سینٹی گریڈپررکھیں۔فریج تھرمامیٹر اوراے سی کوسٹورضرورکرائیں۔کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کویقینی بنائیں۔دکان پرسائن بورڈزکیساتھ ادویات طریقہ کار کے مطابق رکھیں۔نشہ آورادویات کی فروخت کیلئے علیحدہ رجسٹرمیں اندراج کریں اورصرف مستندڈاکٹرکے نسخے پرفروخت کریں۔ایکسپائری زائدالمیعاد ادویات کوعلیحدہ الماری میں رکھ کرتالہ لگوائیں۔اوربغیروارنٹی بیج نمبرکے خریدوفروخت نہ کریں۔ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔