کراچی نگلیریا کامرض بڑھنے کاخدشہ بڑھ گیا

بدھ 6 اگست 2014 20:22

کراچی نگلیریا کامرض بڑھنے کاخدشہ بڑھ گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) شہر قائد نگلیریا کامرض بڑھنے کاخدشہ بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق حاصل کیے گئے پانی کے 2094 نمونوں میں سے 1473میں کلورین مقدارسے کم رہی،1473 نمونوں میں کلورین مطلوبہ مقدارسیکم اور نہ ہونے کے برابر تھی،جبکہ واٹربورڈکے108 پمپنگ ہاسسز پربھی کلورین مطلوبہ مقدارسے کم پائی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شہر میں رواں سال نگلیریا سے اب تک 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ انسداد نگلیریا کمیٹی کا پانی کے نمونے حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :