راولپنڈی چیمبر نے شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے لاکھوں روپے کی ادویات پمز کے سپرد کر دیں

بدھ 6 اگست 2014 21:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے سپرد کر دیں پمز کی طرف سے وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈ منسٹریشن بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ایڈ منسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف نے ادویات وصول کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدر ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا کہ چیمبر نے ہر مصیبت میں اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کی ہے اور اس بار شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز جنھوں نے ملک کے امن کے لئے اپنا گھر بار چھوڑا کو ہم سب کی توجہ کی ضرورت ہے ، حکومت اور پاک فوج اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں لیکن یہ اکیلا حکومت کا کام نہیں ،عوام کو اور خاص طور پر کاروباری برادری کو آگے آنا ہو گا اور اپنے وسائل سے ان متاثرین کی مدد کرنی ہو گی ۔

صدر چیمبر نے کہاکہ ادویات کی کمی سے آئی ڈی پیز مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ،اتنی بری تعداد میں لوگوں کی ضروریات پوری کرنا حکومت یا فوج کا نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے ،حالیہ ادویات کی فراہمی میں فارماسوٹیکل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ممبرز نے دل کھول کر حصہ ڈالا ہے

متعلقہ عنوان :