رفیقی شہید روڈ پر واقع صحت کے قومی اداروں کی اہمیت کے پیش نظر صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز

جمعرات 7 اگست 2014 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ رفیقی شہید روڈ پرواقع صحت کے قومی اداروں کی اہمیت کے پیش نظر اور مریضوں اور ان کے تیما ر داروں کی پر یشانیوں کو دور اور سہو لیات کیلئے رفیقی شہید روڈ کو صفائی کی خصوصی مہم کے تحت صاف ستھر ا کیا جائے اور جنا ح ۔این آئی سی ایچ اور کا رڈیوں ہسپتالوں کے سامنے سے کچرا اور ہر قسم کی انکروچمنٹ بشمو ل ٹھیلے وغیرہ کو صاف کیا جائے ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ کمشنر آفس محترمہ روبینہ آصف کو رفیقی شہید روڈ اور شاہر اہ فیصل پر صفائی کی خصوصی مہم چلا نے کی ہد ایت دیتے ہو ئے کیا ۔اس مو قعہ پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر مزید ہدایت کی کہ شاہر اہ فیصل نا صرف کراچی بلکہ ملک کا ڈرائینگ روم ہے اسکی اہمیت کے پیش نظر اسے صاف ستھر ارکھنے کے انتظاما ت کو یقینی بنا یا جائے کیونکہ دنیا بھر سے آنے والے افراد سب سے پہلے اس شاہراہ سے گزرتے اور نظارہ کرتے ہیں ۔

شاہراہ فیصل کی صفائی ستھر ائی سے بیرون ملک پا کستان کا ایک اچھا اور مثبت امیج جا ئے گا۔ انھو ں نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر ہر قسم کی وال چاکنگ کا بھی خاتمہ کیا جا ئے جبکہ قومی پر چم کے علاوہ ہر قسم کے پر چم اتروادیئے جا ئے ۔بعد ازا ں ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف نے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز ۔کنٹونمنٹ بو رڈ اور کے ایم سی ۔ڈی ایم سیز کے افسران اور ڈائر یکٹرمیڈیا محمد شبیہ صدیقی کے ہمرا ہ شاہر اہ فیصل اور رفیقی شہید روڈ پر صفائی کی خصوصی مہم کا افتتا ح کیا اور اپنی نگرانی میں صفائی کا عمل شروع کر وایا ۔

روبینہ آصف نے اس مو قعہ پر تمام متعلقین کو ہدایت کی کہ وہ دوروز کے اندر دونوں سٹرکو ں کو مکمل صاف ستھرا کر دیا جائے کیو نکہ صفائی ستھرائی کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی خود دورہ کرینگے اور وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور چیف سیکر یٹری سندھ سجا د سلیم ہو تیا نہ کی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت پر عمل درآمد کا جا ئیزہ بھی لینگے ۔

متعلقہ عنوان :