ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان لا شہر میں جاری ایک روزہ پو لیو مہم کا جا ئزہ لینے کیلئے بند روڈ پار آبادی کا دَورہ

جمعرات 7 اگست 2014 18:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں جاری ایک روزہ پو لیو مہم کا جا ئزہ لینے کے لیے بند روڈ پار آبادی کا دَورہ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ڈی سی او لاہور نے بند روڈ پار آبادی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلا کر ایک روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندگان بھی مو جو د تھے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سا ل سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی 23حساس یونین کونسلز میں یہ ایک روزہ پولیو مہم ہو رہی ہے ان میں داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی اور گلبرگ ٹاؤن کی یونین کونسلز شامل ہیں۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ آؤٹ فال روڈ پر پایا جانے والا پو لیو وائرس لیبارٹری رپورٹ کے مطابق نیگٹو ہے اور سب کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے پولیو مہم میں کامیابی ہوئی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :