لاہور کی مخصوص یونین کونسلوں میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2014 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء ) صوبائی دارالحکومت کی 23 مخصوص یونین کونسلوں میں جمعرات کے روز ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً ایک لکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے۔اس مہم میں راوی ٹاؤن کی 9 یونین کونسلیں ، داتا گنج بخش ٹاؤن کی 13 اور گلبرگ ٹاؤن کی ایک یونین کونسل شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا کہ لاہور میں مسلسل تیسری مرتبہ ایک روزہ انسداد پولیو مہم چلائی گئی جس کی وجہ مین آؤٹ فال روڈ سے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کا پایا جانا ہے۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ پولیو مہم کے لئے ٹیمیں صرف محکمہ صحت کے اہلکاروں پر مشتمل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہو رکی مخصوص یونین کونسلوں میں پہلی ایک روزہ انسداد پولیو مہم 17 جولائی اور دوسری 24 جولائی کو چلائی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ گلشن راوی ، سبزہ زار او رمین آؤٹ فال روڈ سے ایک ایک سیمپل لیا گیا تھا جس میں سے 2 نیگیٹو آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :