وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کلرکہار میں پولیو کیس کی خبر کا نوٹس،رپورٹ طلب

جمعرات 7 اگست 2014 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع چکوال کے علاقے کلرکہار میں پولیو کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آنے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :