کراچی میں ساڑھے پانچ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ‘ سندھ میں تعداد 10ہوگئی

جمعہ 8 اگست 2014 15:52

کراچی/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں ساڑھے پانچ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد رواں سال شہر میں نو صوبے بھر میں ایسے دس کیسز سامنے آگئے ہیں۔عمر ولد محمد صدیق ان چار بچوں میں شامل تھے جن کے نمونوں کو اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوایا گیا تھا جہاں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمیر کے اہلخانہ نارتھ کراچی کے یو سی پانچ میں رہائش رہائش پذیر تھے۔کراچی میں ضلعی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ظفر اعجاز نے بتایا کہ سندھ میں وائرس کی تصدیق یافتہ بچوں میں عمیر عمر میں سب سے بڑے ہیں انہیں کچھ سال قبل صرف ایک مرتبہ پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچہ ایک بچوں میں شامل تھا جن کے گھر والے انہیں ویکسین پلانے سے زبردستی محروم رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم جلد اہلخانہ کے نسلی بیک گراوٴنڈ کے حوالے سے جاننے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمیر کی فیملی کا رویہ بہت سخت ہے اور انہوں نے نگرانی کرنے والے افسر کو بھی بہت مشکل سے بچے کے نمونے مہیہ کیے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جہاں کی زیادہ تر آبادی فوجی آپریشن کے باعث بے گھر ہوچکی ہے اسکے علاوہ پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی جبکہ چکوال سے تعلق رکھنے والی ایک تین سالہ بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مذکورہ بالا تمام کیسز میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے جس کی وجہ سے انہیں یہ بیماری لاحق ہوئی۔سانگھڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچے کے علاوہ سندھ کے کل 10 کیسز میں سے نو کیسز کراچی سے سامنے آئے جن میں سے سات پختون گھرانوں میں پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :