اے سی پشاور کی کاروائی اشرف روڈ پرواقع چئیرمین پلازہ میں چائے میں چھلکا اور جانوروں کا خون اور کیمیکل ملانے والے گروہ بے نقاب کرکے دو افراد گرفتارکرکے کئی ٹن مضر صحت چائے اور کیمیکل ضبط کرلیا

جمعہ 8 اگست 2014 19:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) اے سی پشاور کی کاروائی اشرف روڈ پرواقع چئیرمین پلازہ میں چائے میں چھلکا اور جانوروں کا خون اور کیمیکل ملانے والے گروہ بے نقاب کرکے دو افراد گرفتارکرکے کئی ٹن مضر صحت چائے اور کیمیکل ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور سید ظہیر الاسلام کو شکایات سیل میں شکایت ملی کہ اشرف روڈ پر واقع چئیرمین پلازہ میں ایک گروہ چائے کی پتی میں چھلکا  کیمیکل اور جانوروں کا خون ملاکر چائے تیار کررہے ہیں جو کہ شہر بھر اور پنجاب منتقل کئے جاتے ہیں جس پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی سی پشاور سیدظہیر الاسلام نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد خان کوفوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے مقامی پولیس کے ہمراہ اشرف روڈ پر واقع چئیرمین پلازہ کے سب سے اوپر گوداموں پر چھاپے مارے جس پر اہلکار چائے میں کیمیکل  چھلکا اورجانوروں کا خون ملارہے تھے اور چائے بنا رہے تھے جس پر اے سی پشاور ممتاز احمد نے رنگے ہاتھوں دو افراد خان افضل اور شیر افضل کو گرفتارکرکے گوداموں کو سیل کردیا اور کئی ٹن چائے اور کیمیکل ضبط کرلئے گئے ۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ چائے شہر بھر اور پنچاب میں بیچے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :