ضلع میں پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے 18 اگست 2014 ء سے سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

جمعہ 8 اگست 2014 19:51

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر نے کہا ہے کہ ضلع میں پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے 18 اگست 2014 ء سے سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے محکمہ صحت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر سنجیدگی سے اقدامات کریں تاکہ ضلع ٹھٹھہ کے بچوں کو خطرناک بیماری سے محفوظ کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں 18 اگست 2014 ء سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اجلاس میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں پولیو جیسے موذی مرض کے متعلق شعور بیدار کریں انہوں نے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی کہا کہ ضلع بھر میں پولیو کے یقینی خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، ڈپٹی کمشنرنے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی وہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے مل کر پولیو کے خاتمے کے لیے ضلع کے تمام علاقوں کے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لیے مساجدمیں اعلانات کروانے سمیت سرکاری ونجی اسکولز کے اساتذہ اور بچوں میں آگہی مہم چلائیں، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جس کے تحت ضلع کی 30 یوسیز میں363 موبائل پولیو ٹیموں سمیت کل 441 ٹیمو ں کی مدد سے پیدائش تا 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں جائیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ ون عابد سلیم قریشی نے بھی تمام محکموں کے افسران کو پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل سنے اور ان کے مکمل حل کے لیے یقین دلایا، انہوں نے سہ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کے عوام بالخصوص والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ ٹرانزاسٹ پوائنس پر بسوں، ویگنوں اور دیگر مسافرگاڑیوں کو روک کر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ اس موذی مرض سے ضلع بھر کے تمام بچوں کو بچایا جاسکے، قبل ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہور احمد میمن نے اجلاس کو پولیو مہم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پہلے سے ہی جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سال تک عمر کے 171914 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 5 تعلقہ اور 30 یوسیز فوکل پر سنز 42 فکسڈ ٹیمیں اور دیگر متعلقہ افسرانم کو ٹیمیں شریک ہوں گی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ مختیاروں ودیگر متعلقہ افسران ، پی پی ایچ آئی، عالمی ادارہ صحت ویگر مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

#

متعلقہ عنوان :