ڈبلیو ایچ او نے ایبولا کو صحت کی عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا،

وائرس کی شدت کے باعث اس کے ممکنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں ،عالمی ادارہ صحت

جمعہ 8 اگست 2014 20:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء)اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادار ہ صحت نے مغربی افریقہ سے پھیلنے والی بیماری ایبولا کو صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکا م نے بتایا کہ وائرس کی شدت کے باعث اس کے ممکنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اعلان سوئٹزرلینڈ میں ماہرین کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا اس برس مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے 930 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا پھیلاوٴ ایک غیر معمولی واقعہ ہے  بیماری کے دیگر ممالک میں پھیلنے کے بہت سنگین نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وائرس کی مرض پیدا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ایبولا کے بین الاقوامی سطح پر پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون سے بھر پور ردِ عمل ضروری ہے۔