ڈگری،نقلی وجعلی زراعت ادویات کی مبینہ طور پر فروخت کی اطلاعات پر زرعی دواوٴں کی دکانوں پر چھاپے

ہفتہ 9 اگست 2014 19:32

ڈگری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)محکمہ زراعت کے ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر یار محمد خاصخیلی کی قیادت میں محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیم نے ڈگری سمیت ضلع کے دیگر شہروں میرواہ گورچانی، جھڈو، نوکوٹ، جھلوری، دس میل موری، کوٹ میر، مکھن سمون اور دیگر علاقوں میں نقلی وجعلی زراعت ادویات کی مبینہ طور پر فروخت کی اطلاعات پر زرعی دواوٴں کی دکانوں پر چھاپے مارکر 40 سے زائد مختلف کمپنیوں کی مختلف ناموں سے فروخت ہونے والی 60 سے زائد دواوٴں کے سیمپل اپنی تحویل میں لے لیے ان دواوٴں کے یہ سیمپل محکمہ زراعت کی ٹنڈوجام میں موجود لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائیگا، یہ ادویات نقلی وجعلی ثابت ہونے پر کمپنیوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کے خلاف بھی مقدمات کا اندارج کرایا جائیگا۔#