ایمبولینس میں مریض کے انتقال پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی

پیر 11 اگست 2014 16:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) لاہور میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے سے ایمبولینس میں مریض کے انتقال پرپنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور میں یوم شہدا ء کے موقع پر شہر کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا۔ راستے بند ہونے سے جہاں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں بہت سے مریض بھی ہسپتالوں تک نہ پہنچ سکے۔ اس دوران ایک مریض کی ایمبولینس میں موت بھی واقع ہو گئی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ وہ انسانیت کے خلاف پنجاب حکومت کا ظلم ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں ۔