سام سنگ الیکٹرانکس کا جناح ہسپتال کراچی کیلئے کلرڈاپلرایکو کارڈیوگرافی مشینوں کے عطیہ

پیر 11 اگست 2014 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدام کے تحت جناح ہسپتال کراچی کیلئے سام سنگ کلر ڈاپلرایکوکارڈیوگرافی الٹراساوٴنڈ مشینوں کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ الٹراساوٴنڈ مشینیوں کی فراہمی سے ہسپتال میں الٹراساوٴنڈ کی خدمات تک شہر کے غریب اورپسماندہ طبقات کونہ صرف مفت رسائی حاصل ہوگی بلکہ ان کے مرض کی صحیح تشخیص اورعلاج بھی ہوگا ۔

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب گزشتہ روزجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ہسپتال ،کراچی کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں سام سنگ نے ہسپتال کیلئے جدید ترین کلر ڈاپلرسام سنگ الٹراساوٴنڈ مشینوں کے 3 یونٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کو تقریب میں موجود شرکاء نے زبردست سراہا۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے نائب صدرجان پارک، جنوبی کورین قونصل جنرل چینگ ہی لی، چیئرمین پیشنٹ ایڈ فاوٴنڈیشن مشتاق چھپرا، یونس بنگالی، ایگزیکٹوڈاریکٹرپروفیسر تسنیم احسن جناح ہسپتال کے سینیئرریڈیالوجسٹ طارق محمود،ایم ڈی MRM سام سنگ سی ای بزنس پارٹنرروٴف موسٰی،ایم ڈی M & P سام سنگ موبائل بزنس پارٹنرکامران نشا ط اور ایم ڈی گرین ٹیک سام سنگ موبائل بزنس پارٹنرلطیف حکیم نے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جا ن پارک نے کہا کہ کسی کمپنی کی ترقی کو صرف اس کے کاروباری کامیابیوں سے ناپا نہیں جاتا ہے بلکہ اصل چیزیہ ہے کہ کس طرح وہ کمیونٹی کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سام سنگ نے معاشرے کے کمزور طبقات کی حمایت اورخدمت تسلسل سے جاری رکھی ہے ۔ ایک ذمہ دارکارپوریٹ شہری کے طور پر، صحت ہمارے توجہ کے شعبوں میں سے ایک رہی ہے۔

سام سنگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا غریب مریضوں کے علاج کیلئے دل کھول کررقم خرچ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انھوں نے کہا کہ جے پی ایم سی ہسپتال کراچی میں سام سنگ الٹراساوٴنڈ لیبارٹریوں کی ترقی انسانی بنیادوں پر پاکستان میں غریب شہریوں کی حمایت کی ہماری مربوط کوششوں میں سے ایک ہے۔ مفت الٹراساوٴنڈ سروس کے علاوہ ٹیکنیشنزکی تربیت بھی کریں گے اور ان کوسام سنگ کے مصدقہ الٹراساوٴنڈ تکنیکی ماہر بننے کا سرٹیفیکیٹ دیں گے۔

الٹراساؤنڈ کلر ڈاپلرایکوکارڈیوگرافی ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں بغیر تکلیف کے صوتی لہروں کے ذریعے جسم کے تمام حصوں کے امراض جس میں دل اور اس کی شریوانوں کی بیماریوں کا بھی ابتدائی سطح پر ہی نشاندہی اور اس کے علاج کی صلا حیت رکھتا ہے۔سام سنگ پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کے لئے تعاون کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کمپنی قصور اور فیصل آباد میں پرائمری اور ثانوی سکولوں کی تعمیرکے علاوہ پنجاب میں 41 اور سندھ میں 18 ٹیکنیکل لیبز بھی قائم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :