کامر ہ کینٹ ، پولیس اغواکاروں کیخلاف نشاندہی کے باوجود خاموش ہے ،آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی راولپنڈی بیٹے کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار کروائیں ،ڈاکٹر محمد علی بخاری

منگل 12 اگست 2014 15:38

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) پولیس اغواکاروں کے خلاف نشاندہی ہونے کے باوجود خاموش ہے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس میرے بیٹے کے اغواء میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کروائیں یہ بات اٹک کے معروف ڈاکٹر محمد علی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریبا تین ہفتہ قبل چند نا معلوم افراد میرے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بنا کر میرے بیٹے کو اغواہ کرکے گاڑی سمیت لے گئے اور میرے گھر سے کچھ فا صلے پر موجود ایک گھر میں میرے بیٹے کو رسیوں سے با ندہ کر فرار ہو گئے میرے بیٹے نے مشکل سے رسیاں کھولی اور وہاں سے بھاگ کر گھر پہنچ آیا اس تمام کاروائی کے متعلق رپورٹ میں نے تھا نہ سٹی اٹک میں درج کروائی میری نشاندہی کے باوجود تاحال پولیس نے اغواکاروں کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی میں نے مزید کاروائی کیلئے ڈی پی او اٹک کو تحریری درخواست دے دی ہے ڈاکٹر محمد علی بخاری نے بتا یا کہ اس قبل بھی 2008میں بھی میرے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی میں آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کے اغواء کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کروایا جائے اور میری رہا ئش گاہ پیپلز کالونی اٹک شہر میں پولیس گشت کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ چوری ڈکیتی اور اغواء کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :