نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ایبولا کے ایک اور مریض کی تصدیق

منگل 12 اگست 2014 15:42

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ایبولا وائرس سے 10 مریضوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے نائیجیریا کی وزارت صحت کے مطابق قبل ازیں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 تھی ان کے مطابق متاثرین میں سے دو افراد فوت ہوچکے ہیں جن میں لائبیریا کا ایک شہری بھی شامل ہے جو یہ وائرس نائیجیریا لانے کا موجب بنا تھا، اونی بوچی چوکوؤ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ایبولا سے متاثر ہونے والے تمام افراد پیٹرک ساویر نامی متاثرہ شخص کیساتھ براہ راست رابطہ میں آئے تھے، لائیبریا کا یہ شہری 25 جولائی کو لاگوس ایئرپورٹ پر آمد کے فوری بعد بے ہوش ہوگیا تھا اور بعد ازاں وائرس کے باعث اس کی موت ہوگئی تھی۔