شہر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ، ایک روز میں 2شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

منگل 12 اگست 2014 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ہے ،ایک روز میں دو شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے باوجود شہر میں ڈینگی پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔

(جاری ہے)

21سالہ رضوان کو بخار ہونے کے باعث اتفاق ہسپتال میں لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے کے بعد شہری کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ جبکہ 19سالہ محمد شہباز کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق شوکت خانم لیبارٹری نے کی ہے ۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال گزشتہ سالوں سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :