نوجوان ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے ہسپتالوں کے بجائے تعلیمی اداروں اور صحت مند غیر نصابی سر گر میوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سیکرٹری تعلیم سندھ

منگل 12 اگست 2014 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) سندھ کے سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نوجوانوں کو اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے ہسپتالوں کے بجائے تعلیمی اداروں اور صحت مند غیر نصابی سر گر میوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،جس معاشرے میں کھیل کود ،مقابلے اور صحت مند نشوونما ہوگی اور ہسپتالیں خالی ہو جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یوتھ فیسٹیول کے تیسرے روزفیسٹیول کی مختلف سر گر میوں اور تقریبات میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آرٹس کونسل میں یوتھ فیسٹیول کے تیسرے روز بھی تھیٹر،موسیقی، کوئز اور تقریر کے آڈیشن لئے گئے۔اس دوران سیکریٹری تعلیم حکومت سندھ ڈاکٹر فضل پیچوہو نے تقریبات کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے بات چیت کی اور انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم آج بھی زندہ قوم ہیں پریشانیاں ، مصائب ہمارے عزم وحوصلے کو پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کی پر فارمنس بھی دیکھ کر کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے ہمیں ہر شعبے میں مہارت حاصل ہے کسی باہر والے کی ضرورت نہیں بس ضرورت ہے تو ایسے مواقعوں کی جن کے ذریعے یہ ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لا یا جا سکے۔مجھے خوشی ہے کہ یوتھ فیسٹیول ایک کامیاب ایونٹ ہے اور نوجوانوں کی یہ کثیر تعداد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر انہوں نے گا ئیکی کی تجر باتی آڈیشن میں شرکت کی اور بر صغیر کے نایاب گیتوں پر نوجوانوں سے گانے سن کر محضوظ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :