فیصل آباد ،ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایات پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مہم جاری

منگل 12 اگست 2014 23:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایات پر ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کے لئے مہم جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن کے علاقہ سرگودھا روڈ پر ڈینگی لاروا ملنے پر دوکباڑ خانوں کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرادئیے جن میں راجواورشیر محمد شامل ہیں جبکہ ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں انٹامالوجسٹ نے ڈینگی کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ مقامات کو تفصیلی چییک کیا اوریونین کونسل 211کے ایک گھر میں ڈینگی لاروا پایا گیا جس کی مکینکل طریقے سے ٹریٹمنٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او لائلپور ٹاؤن میاں ندیم انور نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کے خدشات کو چیک کرنے کے لئے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی ٹیموں نے سرکلر روڈ پر8ٹائر شاپس کو چیک کیا اور 4کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ہدایات جاری کی گئیں۔علاوہ ازیں یونین کونسلز165اور166میں واقع قبرستانوں میں کھڑے پانی کو صاف کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :