دیپالپور،ذہنی مریض شخص کا پانچ بچوں کے ہمراہ دریائے راوی میں چھلانگ لگا ے کی مبینہ اطلاع

منگل 12 اگست 2014 23:39

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) ذہنی مریض شخص کا اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ دریائے راوی میں چلانگ لگائے جانے کی مبینہ اطلاع،عبداللہ بستی دیپالپور کا محمد ہاشم نامی شخص اپنے بچوں اپنی دسویں جماعت کی طالبہ 16سالہ بیٹی فرزانہ، ساتویں جماعت کی طالبہ 14سالہ سمیرا،12سالہ عظمیٰ ،نو سالہ قاسم علی اور 5سالہ کنیزکے ہمراہ گزشتہ روز سے گھر سے غائب ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محمد ہاشم نامی شخص اور اس کے بچوں کی جوتیاں اور سکول بیگ تھانہ گوگیرہ میں دریائے راوی کے کنارے سے ملے ہیں جن کے مطابق ان بچوں کے نام اور تفصیلات معلوم ہوئی ہیں معلوم ہوا ہے کہ محمد ہاشم ذہنی مریض تھا متعدد دفعہ پہلے بھی اس کے ساتھ ایسی حرکات منسوب ہیں جبکہ تاحال بچوں کی نعشیں دریا سے نہ ملنے کے باعث تصدیق ممکن نہ ہوسکی ہے علاوہ ازیں قاسم کے رشتے دار بھی لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں ریسکیو ٹیمیں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر مبینہ طور پر ڈوبنے والے محمد ہاشم اور اسکے بچوں کی نعشیں تلاش کر رہے ہیں دریا ء میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث لاشوں کے بہت دور تک بہہ جانے کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :