ملک میں پولیو کے پانچ نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 115 ہوگئی

بدھ 13 اگست 2014 12:17

ملک میں پولیو کے پانچ نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 115 ہوگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) ملک میں پولیو کے پانچ نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال پولیو مریضوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ماہ کے ایاز ، تحصیل باڑہ کی ایک سالہ ہزینہ اور ڈھائی سالہ میہاد اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ماہ کے مسعود اور فدا کے پولیو سے متاثرہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ایک ہی روز میں پانچ مریض سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو متاثرین کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے ۔ متاثرہ بچوں میں سے چوراسی کا تعلق فاٹا ، انیس کا خیبر پختونخوا ، دس کا سندھ اور دو کا بلوچستان اور پنجاب سے ہے۔

متعلقہ عنوان :