ایبولا کے خلاف مربوط عالمی رد عمل کی ضرورت ہے، بانکی مون

بدھ 13 اگست 2014 14:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی افریقہ میں اس وائرس کو روکنے کے لیے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت دیگر طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے بقول اس سلسلے میں ایک مربوط عالمی رد عمل لازمی ہے۔ اس موقع پر بان کی مون نے مزید کہا کہ انہوں نے صحت عامہ کے شعبے کے ماہر ڈیوڈ نابارو کو ایبولا کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا وائرس سے مغربی افریقہ میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔