پولیو مہم میں علماء کرام پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد

بدھ 13 اگست 2014 15:22

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ 18 اگست سے پولیو مہم میں علماء کرام پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ہال میں اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی اور محکمہ صحت ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ علماء کنونشن (برائے پولیو خاتمہ) کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 18 اگست سے پولیو مہم شروع کی جارہی ہے‘ ہمیں مل کر اس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام ‘ خطیب‘ مساجد کے مولوی پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے میں پولیو کا خاتمہ ہوسکے اور صحت مند بچے اپنا مستقبل سنوار سکیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حیدرآباد ڈاکٹر مسعود حسین جعفری نے کہا کہ پولیو کا موذی مرض جسم میں داخل ہوکر نظام کو متاثر کرتا ہے اور جسم کو مفلوج کرتا ہے۔

پولیو کا قطرہ ان تمام بیماریوں کے حملے کو روکتا ہے‘ اس موذی مرض کا خاتمہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے علماء کرام کے ساتھ ہر شخص کو کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ اس کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ کنونشن سے مولانا شفیع بلوچ‘ مولانا مفتی عبدالمغنی‘ ڈاکٹر محمد علی گاڑاھی‘ ڈاکٹر عظیم شاہ‘ ڈاکٹر نور حسن‘ ڈاکٹر عبداللہ نظامانی‘ حافظ عبدالرحمن ٹالپور ودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :