ڈی سی او محمد عثمان کا انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ریواز گارڈن لو ئر مال کا دَورہ

بدھ 13 اگست 2014 19:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ریواز گارڈن لو ئر مال کا دَورہ کیا اور وہاں پر ڈینگی سرویلینس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے سی این جی اسٹیشن سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر اُس کے مینجر اکرم ولد غلام حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے سی این جی اسٹیشن پر اپنی نگرانی میں ڈینگی سرویلنس کروائی۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :