سبزیاں اور پھل کھانے سے امراض قلب کو دور رکھا جا سکتا ہے‘ تحقیق

بدھ 13 اگست 2014 22:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) سبزیاں اور پھل کھانے سے امراض قلب کو دور رکھا جا سکتا ہے ۔ایک نئی تحقیق کے مطابق خوراک میں زیادہ پھل اور سبزیاں شامل کرکے انسان بآسانی دل کے امراض کو دور رکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں جنہوں نے اپنی روزمرہ خوراک میں پھل اور سبزیوں کو شامل نہیں رکھا تھا، ان لوگوں کی نسبت مرنے کی شرح پانچ فی صد زیادہ تھی جو دن میں کم از کم ایک مرتبہ پھل یا سبزی کھاتے تھے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ روزانہ پھل اور سبزی کی مقدار بڑھانے سے شرح موت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔