شیخ زاید ہسپتال، لاہور میں یومِ آزادی جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2014 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) شیخ زاید ہسپتال، لاہور میں یومِ آزادی جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ انتظامیہ ، ڈاکٹروں، نرسنگ سٹا ف ، پیرامیڈیکل سٹا ف اور مریضوں کے لواحقین کے ہمراہ چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرخ اقبال ، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اکبر حسین نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

اس دن کے موقع پر پاکستان کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اور تمام مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :