Live Updates

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کارکنوں کا جوش بر قرار رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے مخاطب ہوتے رہے،شاہ محمود قریشی اور دیگر نعرے لگواتے رہے ، منچلے کارکنوں کے پارٹی نغموں پر دیوانہ وار بھنگڑے

جمعرات 14 اگست 2014 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔سینکڑوں گاڑیوں اور اور ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں کیوجہ سے زمان پارک سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا سفر انتہائی ست روی کا شکار رہا اور اسے چیئرنگ کراس چوک میں پہنچنے کے لئے گھنٹوں لگے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی رہنما بلٹ پروف کنٹینر میں قافلے کے ہمراہ رہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما کارکنوں کا جوش بر قرار رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے مخاطب ہوتے رہے اور نعرے لگواتے رہے ۔ سفر کے دوران منچلے کارکن پارٹی نغموں پر دیوانہ وار جھومتے اور بھنگڑے ڈالتے رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات