سندھ میں یا نیگلیرکے ہلاکت خیز وائرس سے ایک شخص ہلاک ، تین ماہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی ،وائرس سے چھ افراد کی اموات کراچی میں رپورٹ کی گئی ہیں ، ایک شخص حیدر آباد میں زندگی کی بازی ہار گیا ، ذرائع

جمعرات 14 اگست 2014 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) رفاہِ عام سوسائٹی، ملیر کے ایک 29 برس کے مرد میں ’دماغ کھانے والے امیبا یا نیگلیریا فاوٴلری کی تصدیق کے بعد وہ اس کے حالیہ متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں ۔حکام نے بتایا کہ تین مہینوں کے دوران سندھ میں اس ہلاکت خیز وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی ۔حکام کا کہنا تھا کہ عادل نجم کو ہسپتال میں نازک حالت میں لایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

عادل حب ریور روڈ کے ساتھ ایک پٹرول پمپ پر بطور اسسٹنٹ کام کرتے تھے اور ایک علاقے میں اعزازی امام تھے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ ”وہ اس سال سندھ میں نیگلیریا کے ساتوں شکار تھے۔ اس موذی وائرس سے چھ افراد کی اموات کراچی میں رپورٹ کی گئی ہیں، اور ایک حیدرآباد میں۔“انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے گھر اور کام کرنے والی جگہوں سے پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔مہلک امیبا کا سب سے کم عمر شکار ایک نو مہینے کی بچی تھی جس کی وفات پچھلے مہینے ہوئی۔ اس سے پہلے چار برس کا ایک لڑکا سب سے کم عمر شکار تھا، جس کا انتقال 2012ء میں ہوا تھانیگلیریا کی وجہ سے اس سال کی پہلی ہلاکت 27 مئی کو گلستانِ جوہر سے رپورٹ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :