خانیوال‘ ڈی سی او محمد عثمان معظم نے یوم آزادی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھل اور مٹھائی تقسیم کی

جمعہ 15 اگست 2014 13:03

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) ڈی سی او محمد عثمان معظم نے یوم آزادی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھل اور مٹھائی تقسیم کی جس کا اہتمام ہسپتال انتظامیہ اور انجمن بہبود مریضاں خانیوال نے کیا تھا ، اس موقع پر اے ڈی سی اشفاق احمد ، اے سی عابد حسین ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیع، ای ڈی او ہیلتھ اقبال شاہد ، ڈی ایچ او محمد یوسف سُمرا اور ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او محمد عثمان معظم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مریضوں کا ہسپتالوں میں جدید طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے اٹینڈینٹ فیڈر کی تنصیب اور سولر سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت پنجاب کے فنڈز سے اس ہسپتال کے بستروں کی تعداد 125 سے بڑھا کر 250 کی منظوری دی جا چکی ہے، ٹراما سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ادویات کا بجٹ دوگُنا کر دیا گیا ہے اور ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم سمیت ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا کام کروانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام میں بہتری اور سیکورٹی سروسز کا اجراء کیا گیا ہے، تقریب سے جنرل سیکٹری انجمن بہود مریضاں میاں ارشادُ الحق ، مولانا سیف اللہ عابد اور چوہدری طاہر محمود نے بھی ہمراہ تھے-

متعلقہ عنوان :