جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا،مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں

جمعہ 15 اگست 2014 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا اورمذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے اجتماعات میں شریک افراد نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہا ریکجہتی کیا اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کل اتوار17اگست کو ناصر باغ سے مسجد شہدا ء تک بڑے یکجہتی فلسطین کارواں کے انعقاد کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ یوم فلسطین کے موقع پر لاہور کی طرح فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباداور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں ملک بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کو شریک کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جماعةالدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ہزاروں افراد پر مشتمل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک گیر سطح پر ہونے والے پروگراموں کے ذریعہ حکمرانوں پر دباؤ بڑھائیں گے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو غاصب اسرائیل کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔جماعةالدعوة پاکستانی عوام کو باہمی انتشار سے بچانے اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

یہ ملک ہم نے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دیکر اس مقصد کیلئے حاصل کیا تھا کہ مسلمان انگریز کی غلامی اورہندو کے ساتھ مل کر نہیں رہ سکتے اس لئے ہم اس ملک میں وہ نظام نافذ کریں گے جو نبی اکرم ﷺ نے مدینہ میں نافذ کیا تھا ۔پاکستان کو درپیش مسائل کا حل بھی قیام پاکستان کے وقت اللہ تعالیٰ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج فلسطینی معصوم بچے، عورتیں اور بوڑھے مسلمانوں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔

مسلم ممالک کی فوجیں، ایٹم بم اور وسائل آخر کس لئے ہیں؟۔اللہ تعالیٰ قرآن میں کہتا ہے کہ جب مظلوم مسلمان مدد کیلئے انہیں پکار رہے ہوں تو ان کی مدد کرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہو جاتا ہے۔اگر مسلمان مظلوم بھائیوں کی مدد نہیں کریں گے تو فتنہ و فساد کا شکار ہو جائیں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ کے اس حکم کو پور ا نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان سمیت مصر، شام اور دیگر ممالک داخلی انتشار اور سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔

جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے بہاولپورمیں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ جب اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی کر رہا تھا تو امریکہ ویورپ خوش ہو رہے تھے کہ جس مقصد کیلئے انہوں نے یہ ناجائز پودا لگایا تھا وہ پھل دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی ادارے نہتے مسلمانوں کے قاتلوں کو شہ دے رہے ہیں۔

آج اسرائیل اور بھارت صرف اسی لئے فلسطین اور کشمیر میں مظالم ڈھارہے ہیں کہ کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں ہے۔ دنیا کے کسی خطہ میں کوئی مسئلہ ہو تو اقوام متحدہ وہاں امن فوج بھیج دیتی ہے لیکن فلسطین میں چونکہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس لئے وہاں امن فوج نہیں بھیجی جارہی۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے جامع مسجد ام القریٰ ننکانہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے۔

نواز شریف قائد اعظم کے وارث ہونے کا کردار ادا کریں‘سعودی عرب کو ساتھ ملاکر اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں اوراسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے وگرنہ وہ اسر ائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، تحریک تحفظ قبلہ اول کے چیئرمین مولانا محمد شمشاد احمد سلفی، مولانا سیف اللہ خالد، قاری یعقوب شیخ، انجینئر نوید قمر، مولانا غلام قادر سبحانی ، حافظ طلحہ سعید، مولانا فیصل ندیم ، مولانا بشیر احمد خاکی، حافظ سیف اللہ اعظم ،مولانا ابو الہاشم، مولانا محمد ادریس فاروقی، علی عمران شاہین و دیگر نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہودی غزہ کی ناکہ بندی کر کے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر فاسفورس بم گرا رہے ہیں۔

فلسطینی مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے اور اسرائیلی درندگی کے خاتمے کے لئے ساری امت پر جہاد فرض ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہودیوں کے اس خطہ کی آبیاری بہت بڑی سازش اور مسلمانوں کے اند ر فتنہ برپا کرنے کیلئے کی گئی تھی۔نبی اکرم نے یہودیوں کو جزیرةالعرب سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔مسلمانوں کو فتنہ و فساد کے خاتمہ کیلئے اس حکم کو پورا کرنا چاہیے۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مددکریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک اپنی عدالت انصاف ،تجارتی منڈیاں،اسلامی یونین بنائیں،پاکستان کو سب سے زیادہ امت کے دفاع کی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :