لائبیریا اور سرالیون ایبولا وائرس کے پھوٹنے پر غور کریں، صدر اوبامہ

جمعہ 15 اگست 2014 18:13

مرتھاس وائن یارڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے لائیبریا اور سیرالیون کے صدور پر گزشتہ روز زور دیا ہے کہ وہ ایبولا کا مرض پھوٹ پڑنے پر غور وخوض کریں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے مطابق لائیبریا کے صدر ایلن جانسن سرلیف اور سیرالیون کے صدر ارنسٹ بائی کوروما سے یہ اپیل ایسے موقع پر کی گئی ہے جبکہ امریکی دفتر خارجہ نے سیرالیون میں اپنے سفارت کاروں کے خاندانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مرض کا شکار ہونے سے بچنے کے لئے ملک چھوڑ دیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ان دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت میں امریکی صدر نے اس وباء پر قابو پانے کے لئے لائیبریا سیرالیون اور دوسرے بین الاقوامی پارٹنروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں امریکی عزم کی اہمیت پر زور دیا اور اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہونیوالے کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔