لاہور، سیوریج میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق

جمعہ 15 اگست 2014 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے سیوریج میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔بتایاگیا ہے کہ جولائی میں مین آؤٹ فال روڈ سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے مثبت نکلے تھے جسکے بعد مین آؤٹ فال روڈ پرسیوریج سے منسلک علاقوں میں پے در پے بار بار انسداد پولیو مہم مہم چلائی گئی لیکن اسکے باوجود خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

پولیووائرس کی تصدیق ہونے سے محکمہ صحت کے ذمہ داران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں دوبارہ انسداد پولیو مہم جلد شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :