Live Updates

تحریک انصاف کا آج سہ پہر تین بجے دھرنے کا اعلان،عمران خان 102 بخار میں مبتلا

ہفتہ 16 اگست 2014 12:17

تحریک انصاف کا آج سہ پہر تین بجے دھرنے کا اعلان،عمران خان 102 بخار میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم کے استعفے تک اسلام آباد میں آج سہہ پہر تین بجے سے دھرنے کا اعلان کر دیا۔چالیس گھنٹے سفر کے بعد بارش میں بھیگنے پر عمران خان 102 بخار میں مبتلا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ٹوئٹر پر صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے استعفیٰ دیں اور انتخابات کرائیں ۔

حکمران مڈٹرم الیکشن سے کیوں خوفزدہ ہیں ، ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کہاں سے ہوگی ۔ کشمیر ہائی وے آبپارہ چوک پر آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کا الیکشن کسی صورت قبول نہیں ، انتخابات سے دو دن پہلے لاکھوں بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ۔

(جاری ہے)

میچ فکسنگ میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل ہیں ، انصاف نہ ملنے کے باعث سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے ۔ نواز شریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ استعفی دیں اور انتخابات کرائیں ۔ حکمران مڈٹرم الیکشن سے کیوں خوفزدہ ہیں ، ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کہاں سے ہوگی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں بزدلوں نے پولیس کی گاڑی پر کھڑے ہو کر پتھراؤ کیا اور اہلکار تماشا دیکھتے رہے ۔

حکمران اور پولیس گلو بٹ جیسے مجرموں کو تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے انہیں خط کے ذریعے پنجابی طالبان کے ممکنہ حملے سے آگاہ کیا،،لیکن وہ ڈرنے والے نہیں،،ملک کو آزاد کرانے میں جان جاتی ہے تو چلی جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب ، غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے لیکن وزیر اعطم کے صاحبزادے لندن میں آٹھ ارب روپے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔

حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو ایک لاکھ روپے کا مقروض بنا دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ اب نیا پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، انہوں نے آج سہ پہر تین بجے سے باقاعدہ دھرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں داخل ہوا تو پولیس نے مجھے لیٹر تھما دیا جس میں لکھا تھا کہ پنجابی طالبان آپ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات