علامہ طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز،خطاب ملتوی

ہفتہ 16 اگست 2014 12:54

علامہ طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز،خطاب ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کی وجہ سے ان کا لانگ مارچ سے کیا جانے والا خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ بھی اسلام آباد آگے پیچھے پہنچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

شاہراہوں پر عوامی تحریک کے کارکن بڑے پرجوش نظر آ رہے تھے اور انہیں امید تھی کہ جس طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں نے تیز بارش میں بھی اپنے خطابات کئے ہیں ویسے ہی طاہر القادری بھی شرکا سے خطاب کریں گے، تا ہم طویل سفر کے باعث طاہر القادری کی طبعیت ناساز ہو جانے کے باعث ان کا خطاب عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔