حکومت نے صوبہ پنجابمیں 25 اگست سے پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 16 اگست 2014 15:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) حکومت نے صوبہ بھر میں 25 اگست سے پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع جن میں سرگودھا‘ لاہور‘ راولپنڈی اور دیگر اضلاع شامل ہیں کہ سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے امکانات ہیں اس سلسلہ میں حکومت نے محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اضلاع میں پولیو وائرس کا پتہ چلانے کیلئے فوری طور پر سیوریج پانی کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کو تجزیہ کیلئے بھجوائیں تاکہ سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے ہونے نہ ہونے کا پتہ چلایا جاسکے محکمہ صحت نے لاہور میں سیوریج پانی کے نمونہ جات میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :