سلام آبادمیں لانگ مارچ کے باعث پولیو ویکسین کی سپلائی قبائلی علاقہ جات کو شروع نہیں ہو سکی، کلسے شروع ہونے والی پولیو مہم چھ دن کے لئے ملتوی کر دی

ہفتہ 16 اگست 2014 17:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) اسلام آبادمیں لانگ مارچ کے باعث پولیو ویکسین کی سپلائی قبائلی علاقہ جات کو شروع نہیں ہو سکی جس کے باعث پیر کے روز سے شروع ہونے والی پولیو مہم چھ دن کے لئے ملتوی کر دی ہے اور اب پولیو مہم پچیس اگست سے شروع کیا جارہا ہے ۔ قبائلی علاقہ جات میں رواں سال پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رونماء ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں سب سے زیادہ کیسز شمالی وزیرستان میں رو نما ہو چکے ہیں ۔ محکمہ صحت فاٹا کے ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے باعث پولیو ویکسین کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے ۔جس کے باعث اٹھارہ اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم ملتوی کردی ہے اور اب پولیو مہم پچیس اگست سے شروع ہو گی جسمیں سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے انسداد پولیو مہم قبائلی علاقہ جات کے سربراہ ڈاکٹر اختیار کے موقف کے مطابق لانگ مارچ کے باعث پولیو مہم پچیس اگست سے اب شروع ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :