ہائی پروٹین ڈائٹ کینسر کا خطرہ بڑھادیتی ہے،تحقیق

ہفتہ 16 اگست 2014 17:38

ہائی پروٹین ڈائٹ کینسر کا خطرہ بڑھادیتی ہے،تحقیق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء)وزن گھٹانے کے لیے ہائی پروٹین ڈائٹ لینے والے ہوشیار ہوجائیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی پروٹین ڈائٹ سگریٹ نوشی کی طرح کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔وزن کم کرنے کا شوق آج کل کس کو نہیں اور اس کے لیے ڈائٹ پلان اختیار کرنا تو معمول بن گیا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں ہائی پروٹین ڈائٹ کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ گوشت، انڈوں اور ڈیری مصنوعات کے ذریعے زیادہ مقدار میں حیاتیاتی وٹامن لینے سے کینسر کا خطرہ 20 سگریٹیں روز پینے کے برابر ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی پروٹین ڈائٹ لینے والوں میں کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے اموات کے امکانات 74 گنا بڑھ جاتے ہیں لہٰذا کسی بھی ڈائٹ پلان کے بجائے متوازن غذا کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔