جنید خان مکمل صحت یاب ہونے کے بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے دستیاب ہوں گے ‘ ٹیم انتظامیہ

پیر 18 اگست 2014 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان ٹیم انتظامیہ نے کہاہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان مکمل صحت یاب ہونے کے بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے دستیاب ہوں گے ۔دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اننگز کے91ویں اوور جنید خان کے سر کی دائیں جانب بیٹنگ کے دوران دھمیکا پرساد کا باؤنسر لگا تھا پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

(جاری ہے)

جنید کو انٹر نل بلیڈنگ نہیں ہے اور ہڈی میں فریکچر نہیں ہے۔گیند سر کی ہڈی میں جس جگہ لگی ہے اس جگہ سوجن ہے ۔انہیں چکر آرہے تھے اور ایک بار وہ چلتے ہوئے لڑ کھڑ ا گئے تھے اس لئے ان کو ہسپتال میں آبزویشن میں رکھا گیا اور اسکین کرائے گئے۔معین خان نے کہا کہ جنید چل پھر رہا ہے اور بات بھی کررہا ہے۔ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں بولنگ سے روکا گیا البتہ اگر ضرورت پڑی تو وہ بیٹنگ کے دستیاب ہوگا۔سیریز کا پہلا ون ڈے23اگست کو ہمبن ٹو ٹا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :